صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5715
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا اشْتَکَی يَقْرَأُ عَلَی نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُهُ کُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُ عَنْهُ بِيَدِهِ رَجَائَ بَرَکَتِهَا
مریض کو دم کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک ابن شہاب عروہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب بیمار ہوئے تو آپ ﷺ نے سورت فَلَق اور سورت نَاس پڑھ کر خود ہی دم کرنا شروع کردیا جب آپ ﷺ کی تکلیف زیادہ بڑھ گئی تو میں یہ سورتیں آپ ﷺ پر پڑھتی تھی اور آپ ﷺ کے ہاتھ کی برکت کی وجہ سے آپ ﷺ پر پھیرتی تھی۔
Top