صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5798
و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا طِيَرَةَ وَخَيْرُهَا الْفَأْلُ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْفَأْلُ قَالَ الْکَلِمَةُ الصَّالِحَةُ يَسْمَعُهَا أَحَدُکُمْ
بد شگونی نیک فال اور جن چیزوں میں نحوست ہے ان کے بیان میں
عبد بن حمید عبدالرزاق، معمر، زہری، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے بد شگونی کی کوئی حقیقت نہیں اور نیک شگون فال ہے عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول ﷺ نیک شگون کیا ہے فرمایا اچھی بات جسے تم میں سے کوئی سنے۔
Top