صحیح مسلم - سورج گرہن کا بیان - حدیث نمبر 2083
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ أَصَابَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَطَرٌ قَالَ فَحَسَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَهُ حَتَّی أَصَابَهُ مِنْ الْمَطَرِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَ صَنَعْتَ هَذَا قَالَ لِأَنَّهُ حَدِيثُ عَهْدٍ بِرَبِّهِ تَعَالَی
استسقاء میں دعا مانگنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، جعفربن سلیمان، ثابت بنانی، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ بارش آگئی تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا کپڑا کھول دیا یہاں تک کہ آپ ﷺ پر بارش کا پانی پہنچا ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ ﷺ نے ایسا کیوں کیا فرمایا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی تازہ نعمت ہے۔
Top