صحیح مسلم - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4982
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّيْدِ قَالَ إِذَا رَمَيْتَ سَهْمَكَ فَاذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ فَإِنْ وَجَدْتَهُ قَدْ قَتَلَ فَكُلْ إِلَّا أَنْ تَجِدَهُ قَدْ وَقَعَ فِي مَاءٍ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي الْمَاءُ قَتَلَهُ أَوْ سَهْمُكَ
سکھلائے گئے کتوں سے شکار کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، عبداللہ بن مبارک، عاصم، شعبی، عدی بن حاتم، حضرت عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے فرماتے ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا جب تو اپنا تیر پھینکے تو اللہ کا نام لے اگر تو اس کو مرا ہوا پائے تو اسے کھالے سوائے اس کے کہ اگر تو اسے پانی میں ڈوبا ہوا پائے تو اسے نہ کھا کیونکہ تو نہیں جانتا کہ وہ پانی میں ڈوب کر مرا ہے یا تیر کے پھینکے کی وجہ سے مرا ہے
Top