صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6673
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَةَ حَدَّثَنِي أَبُو الْوَازِعِ حَدَّثَنِي أَبُو بَرْزَةَ قَالَ قُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ عَلِّمْنِي شَيْئًا أَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ اعْزِلْ الْأَذَی عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ
راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دینے کی فضلیت کے بیان میں
زہیر بن حرب، یحییٰ بن سعید ابان بن صمعہ ابو وازع حضرت ابوبرزہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ﷺ مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیں جس کے ذریعے مجھے نفع حاصل ہو آپ ﷺ نے فرمایا راستے میں سے مسلمانوں کو تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دیا کر۔
Top