صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6687
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ
پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک اور احسان کرنے کے بیان میں
عبیداللہ بن عمر قواریری یزید بن زریع عمر ابن محمد حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے جبرائیل (علیہ السلام) ہمیشہ پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی نصیحت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے گمان کیا کہ وہ عنقریب اسے وراث قرار دے دیں گے۔
Top