صحیح مسلم - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 7378
حَدَّثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الرُّؤَاسِيُّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ مَا سَأَلَ أَحَدٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدَّجَّالِ أَکْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُ قَالَ وَمَا يُنْصِبُکَ مِنْهُ إِنَّهُ لَا يَضُرُّکَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّ مَعَهُ الطَّعَامَ وَالْأَنْهَارَ قَالَ هُوَ أَهْوَنُ عَلَی اللَّهِ مِنْ ذَلِکَ
دجال کا اللہ کے نزدیک حقیر ہونے کے بیان میں
شہاب بن عباد عبدی ابراہیم بن حمید رواسی اسماعیل بن ابی خالد قیس بن ابی حازم حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے رایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے مجھ سے زیادہ کسی نے بھی دجال کے متعلق سوال نہیں کئے آپ ﷺ نے فرمایا تم اس بارے میں کیوں زیادہ فکر مند ہو وہ تجھے کوئی ضرر نہ پہنچا سکے گا میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ کھانا اور نہریں ہوں گی آپ ﷺ نے فرمایا وہ اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ حقیر ہوگا۔
Top