صحیح مسلم - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 7379
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ مَا سَأَلَ أَحَدٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدَّجَّالِ أَکْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ قَالَ وَمَا سُؤَالُکَ قَالَ قُلْتُ إِنَّهُمْ يَقُولُونَ مَعَهُ جِبَالٌ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ وَنَهَرٌ مِنْ مَائٍ قَالَ هُوَ أَهْوَنُ عَلَی اللَّهِ مِنْ ذَلِکَ
دجال کا اللہ کے نزدیک حقیر ہونے کے بیان میں
سریج بن یونس ہشیم اسماعیل قیس حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ کسی نے بھی نبی ﷺ سے دجال کے متعلق مجھ سے زیادہ نہیں پوچھا راوی نے کہا تم نے کیا پوچھا تھا میں نے کہا لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ روٹی اور گوشت کے پہاڑ ہوں گے اور پانی کی نہر ہوگی آپ ﷺ نے فرمایا وہ اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ حقیر ہوگا۔
Top