صحیح مسلم - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 7395
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَقَ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ رَهْطٍ مِنْهُمْ أَبُو الدَّهْمَائِ وَأَبُو قَتَادَةَ قَالُوا کُنَّا نَمُرُّ عَلَی هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ نَأْتِي عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ إِنَّکُمْ لَتُجَاوِزُونِي إِلَی رِجَالٍ مَا کَانُوا بِأَحْضَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِّي وَلَا أَعْلَمَ بِحَدِيثِهِ مِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَی قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَکْبَرُ مِنْ الدَّجَّالِ
دجال کے متعلق بقیہ احادیث کے بیان میں
زہیر بن حرب، احمد بن اسحاق عبدالعزیز ابن مختار ایوب حمید بن ہلال حضرت ابوالدہماء اور ابوقتادہ اور ایک جماعت سے روایت ہے ہم ہشام بن عامر کے پاس سے گزر کر عمران بن حصین کے پاس جاتے تھے تو ایک دن (ہشام نے) کہا تم مجھے چھوڑ کر ایسے لوگوں کی طرف جاتے ہو جو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں مجھ سے زیادہ حاضر رہنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی آپ ﷺ کی احادیث کو مجھ سے زیادہ جاننے والا ہے میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت آدم کی پیدائش سے لے کر قیامت تک پیدا ہونے والی کوئی بھی مخلوق دجال سے (جسامت میں) بڑی نہیں ہے۔
Top