صحیح مسلم - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 7409
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ الْأَعْرَابُ إِذَا قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُوهُ عَنْ السَّاعَةِ مَتَی السَّاعَةُ فَنَظَرَ إِلَی أَحْدَثِ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ فَقَالَ إِنْ يَعِشْ هَذَا لَمْ يُدْرِکْهُ الْهَرَمُ قَامَتْ عَلَيْکُمْ سَاعَتُکُمْ
قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب ابواسامہ ہشام حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ دیہاتی لوگ جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے تو آپ ﷺ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے کہ وہ کب قائم ہوگی آپ ﷺ نے ان سے کم عمر آدمی کی طرف دیکھ کر فرمایا اگر یہ زندہ رہا تو اس کے بوڑھے ہونے سے پہلے تم پر تمہاری قیامت قائم ہوجائے گی۔
Top