صحیح مسلم - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 7410
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَتَی تَقُومُ السَّاعَةُ وَعِنْدَهُ غُلَامٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ يَعِشْ هَذَا الْغُلَامُ فَعَسَی أَنْ لَا يُدْرِکَهُ الْهَرَمُ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَةُ
قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یونس بن محمد حماد بن سلمہ ثابت، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا قیامت کب قائم ہوگی اس کے ساتھ انصار کا ایک لڑکا بیٹھا ہوا تھا جسے محمد کہا جاتا تھا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر یہ لڑکا زندہ رہا تو ہوسکتا ہے کہ اس کے بوڑھا ہونے سے پہلے قیامت قائم ہوجائے۔
Top