صحیح مسلم - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 7411
و حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ هِلَالٍ الْعَنَزِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَتَی تَقُومُ السَّاعَةُ قَالَ فَسَکَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُنَيْهَةً ثُمَّ نَظَرَ إِلَی غُلَامٍ بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ أَزْدِ شَنُوئَةَ فَقَالَ إِنْ عُمِّرَ هَذَا لَمْ يُدْرِکْهُ الْهَرَمُ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَةُ قَالَ قَالَ أَنَسٌ ذَاکَ الْغُلَامُ مِنْ أَتْرَابِي يَوْمَئِذٍ
قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
حجاج بن شاعر، سلیمان بن حرب، حماد ابن زید، معبد بن ہلال، حضرت انس بن مالک ؓ روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے پوچھا قیامت کب قائم ہوگی رسول اللہ ﷺ تھوڑی دیر کے لئے خاموش ہوگئے پھر اپنے سامنے موجود قبیلہ ازد شنوء کے ایک لڑکے کی طرف دیکھا تو فرمایا اگر اس لڑکے کو عمر دی گئی تو اسے بڑھاپا نہیں آئے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے گی حضرت انس ؓ نے کہا وہ لڑکا ان دنوں میرے ہم عمر لڑکوں میں سے تھا۔
Top