صحیح مسلم - فضائل قرآن کا بیان - حدیث نمبر 1837
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ مِنْ اللَّيْلِ فَقَالَ يَرْحَمُهُ اللَّهُ لَقَدْ أَذْکَرَنِي کَذَا وَکَذَا آيَةً کُنْتُ أَسْقَطْتُهَا مِنْ سُورَةِ کَذَا وَکَذَا
قرآن مجید یاد رکھنے کے حکم اور یہ کہنے کی ممانعت کے بیان میں کہ میں فلاں آیت بھول گیا اور آیت بھلا دی گئی کہنے کے جواز میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، ابواسامہ، ہشام اپنے والد سے، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ رات کو ایک آدمی کا قرآن مجید پڑھنا سنا کرتے تھے آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے کہ اس نے مجھے فلاں فلاں آیت یاد دلا دی کہ جسے میں فلاں سورت سے چھوڑ دیتا تھا۔
Top