صحیح مسلم - فضائل قرآن کا بیان - حدیث نمبر 1947
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِأَصْحَابِهِ فِي الْخَوْفِ فَصَفَّهُمْ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ فَصَلَّی بِالَّذِينَ يَلُونَهُ رَکْعَةً ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا حَتَّی صَلَّی الَّذِينَ خَلْفَهُمْ رَکْعَةً ثُمَّ تَقَدَّمُوا وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ کَانُوا قُدَّامَهُمْ فَصَلَّی بِهِمْ رَکْعَةً ثُمَّ قَعَدَ حَتَّی صَلَّی الَّذِينَ تَخَلَّفُوا رَکْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ
خوف کی نماز کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ عنبری، شعبہ، عبدالرحمن بن قاسم، صالح بن خوات بن جبیر، حضرت سہل بن ابی حثمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کرام ؓ کو خوف کی نماز پڑھائی آپ نے اپنے پیچھے دو صفیں بنائیں تو جو صف آپ ﷺ کے قریب تھی آپ ﷺ نے اسے ایک رکعت پڑھائی پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے یہاں تک کہ پچھلی صف والوں نے ایک رکعت نماز پڑھ لی پھر وہ آگے بڑھے اور اگلی صف والے پیچھے چلے گئے پھر بیٹھ گئے یہاں تک کہ پچھلی صف والوں نے ایک رکعت نماز پڑھ لی پھر آپ ﷺ نے سلام پھیر دیا۔
Top