صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 5944
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ بِالزَّوْرَائِ فَأُتِيَ بِإِنَائِ مَائٍ لَا يَغْمُرُ أَصَابِعَهُ أَوْ قَدْرَ مَا يُوَارِي أَصَابِعَهُ ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ هِشَامٍ
نبی ﷺ کے معجزات کے بیان میں
محمد بن مثنی محمد بن جعفر، سعید قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ زوراء کے مقام میں تھے کہ آپ کی خدمت میں ایک برتن لایا گیا کہ جس میں صرف اتنا پانی تھا کہ اس میں آپ ﷺ کی انگلیاں ڈوبتی نہیں تھیں یا آپ ﷺ کی انگلیاں اس میں چھپتی نہیں تھیں پھر ہشام کی روایت کی طرح ذکر کی۔
Top