صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 5982
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ حَارِثَةَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَائَ وَالْمَدِينَةِ فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ أَلَمْ تَسْمَعْهُ قَالَ الْأَوَانِي قَالَ لَا فَقَالَ الْمُسْتَوْرِدُ تُرَی فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْکَوَاکِبِ
ہمارے نبی ﷺ کے حوض (کوثر) کے اثبات اور آپ ﷺ کی صفات کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن بریع ابن ابی عدی، شعبہ، معبد بن خالد حضرت حارثہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرا حوض اتنا بڑا ہے کہ جتنا کہ صنعاء اور مدینہ منورہ کے درمیان فاصلہ ہے حضرت مستورد نے یہ حدیث سن کر کہا کہ کیا آپ نے برتنوں کے بارے میں کچھ نہیں سنا انہوں نے کہا نہیں تو حضرت مستورد کہنے لگے کہ اس حوض میں ستاروں کی طرح برتن ہونگے۔
Top