صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 5990
حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ قَالُوا حَدَّثَنَا مُعَاذٌ وَهُوَ ابْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي لَبِعُقْرِ حَوْضِي أَذُودُ النَّاسَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ أَضْرِبُ بِعَصَايَ حَتَّی يَرْفَضَّ عَلَيْهِمْ فَسُئِلَ عَنْ عَرْضِهِ فَقَالَ مِنْ مَقَامِي إِلَی عَمَّانَ وَسُئِلَ عَنْ شَرَابِهِ فَقَالَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ اللَّبَنِ وَأَحْلَی مِنْ الْعَسَلِ يَغُتُّ فِيهِ مِيزَابَانِ يَمُدَّانِهِ مِنْ الْجَنَّةِ أَحَدُهُمَا مِنْ ذَهَبٍ وَالْآخَرُ مِنْ وَرِقٍ
ہمارے نبی ﷺ کے حوض (کوثر) کے اثبات اور آپ ﷺ کی صفات کے بیان میں
ابوغسان مسمعی محمد بن مثنی، ابن بشار معاذ بن ہشام ابوقتادہ، سالم بن ابی جعد معدان بن ابی طلحہ یعمری حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا میں اپنے حوض کے کنارے پر لوگوں کو ہٹا رہا ہوں گا یمن والوں کو میں اپنی لاٹھی ماروں گا یہاں تک کہ یمن والوں پر (حوض کا پانی) بہہ پڑے گا پھر آپ ﷺ سے حوض کی چوڑائی کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا میرے اس مقام سے عمِّان تک، پھر آپ ﷺ سے اس کے پانی کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: (حوض کا پانی) دودھ سے ذیادہ سفید اور شہد سے ذیادہ میٹھا ہے سے زیادہ میٹھا ہے اس حوض میں جنت کے دو پرنالے بہیں گے جن کی جنت کے ذریعہ سے مدد ہوگی ان میں سے ایک پرنالہ سونے کا اور دوسرا چاندی کا پرنالہ ہوگا۔
Top