صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6014
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ وَهُوَ ابْنُ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ خَدَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعَ سِنِينَ فَمَا أَعْلَمُهُ قَالَ لِي قَطُّ لِمَ فَعَلْتَ کَذَا وَکَذَا وَلَا عَابَ عَلَيَّ شَيْئًا قَطُّ
رسول اللہ ﷺ کی سخاوت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، محمد بن بشر زکریا، سعید بن انس، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ مجھے نو سال تک رسول اللہ ﷺ کی خدمت کا شرف حاصل ہوا ہے میں نہیں جانتا کہ آپ ﷺ نے کبھی فرمایا ہو تو نے یہ کام اس طرح کیوں کیا اور نہ ہی کبھی آپ ﷺ نے کوئی نکتہ چینی کی۔
Top