صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6018
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَا سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَطُّ فَقَالَ لَا و
رسول اللہ ﷺ کی جود وسخاء کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو بن منکدر جابر بن عبداللہ، حضرت عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے کوئی چیز مانگی گئی ہو اور آپ ﷺ نے " نہ " فرمایا ہو (یعنی آپ ﷺ سے جس چیز کا بھی سوال کیا گیا آپ ﷺ نے وہ چیز فوراً عطا فرما دی )۔
Top