صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6066
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ يَقُولُا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ وَجْهًا وَأَحْسَنَهُ خَلْقًا لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الذَّاهِبِ وَلَا بِالْقَصِيرِ
نبی ﷺ کی صفات اور اس بات کے بیان میں کہ آپ ﷺ لوگوں میں سے سب سے زیادہ حسین تھے۔
ابوکریب محمد بن علاء اسحاق بن منصور ابراہیم، ابن یوسف ابی اسحاق حضرت براء ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا چہرہ اقدس سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت تھا اور آپ کے اخلاق سب لوگوں سے زیادہ اچھے تھے اور آپ ﷺ نہ زیادہ لمبے قد والے تھے اور نہ ہی چھوٹے قد والے۔
Top