صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6071
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ قُلْتُ لَهُ أَرَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ کَانَ أَبْيَضَ مَلِيحَ الْوَجْهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَی عَنْهَا مَاتَ أَبُو الطُّفَيْلِ سَنَةَ مِائَةٍ وَکَانَ آخِرَ مَنْ مَاتَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اس بات کے بیان میں کہ نبی ﷺ کے چہرہ اقدس کا رنگ مبارک سفید ملامت دار تھا۔
سعید بن منصور، خالد بن عبداللہ حضرت جریری ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوالطفیل سے پوچھا کہ کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے انہوں نے فرمایا ہاں آپ کے چہرہ اقدس کا رنگ مبارک سفید ملاحت دار تھا امام مسلم بن حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت ابوالطفیل نے 100 ھ میں وفات پائی اور رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام ؓ میں سے سب سے آخر میں وفات پانے والے یہی حضرت ابوالطفیل تھے۔
Top