صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6072
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا عَلَی وَجْهِ الْأَرْضِ رَجُلٌ رَآهُ غَيْرِي قَالَ فَقُلْتُ لَهُ فَکَيْفَ رَأَيْتَهُ قَالَ کَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا مُقَصَّدًا
اس بات کے بیان میں کہ نبی ﷺ کے چہرہ اقدس کا رنگ مبارک سفید ملامت دار تھا۔
عبیداللہ بن عمر قواریری عبدالاعلی جریری حضرت ابوالطفیل ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے اور اب کرہ ارض پر میرے علاوہ کوئی آدمی رسول اللہ ﷺ کو دیکھنے والا نہیں ہے حضرت جریری ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوالطفیل ؓ سے پوچھا کہ آپ نے رسول اللہ ﷺ کو کیسا دیکھا ہے حضرت ابوالطفیل ؓ فرمانے لگے کہ آپ ﷺ کا رنگ سفید ملاحت دار تھا اور درمیانہ قد والے تھے۔
Top