صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6074
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَکَرِيَّائَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ هَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَضَبَ فَقَالَ لَمْ يَبْلُغْ الْخِضَابَ کَانَ فِي لِحْيَتِهِ شَعَرَاتٌ بِيضٌ قَالَ قُلْتُ لَهُ أَکَانَ أَبُو بَکْرٍ يَخْضِبُ قَالَ فَقَالَ نَعَمْ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ
رسول اللہ کے بڑھاپے کے بیان میں
محمد بن بکار بن ریان اسماعیل بن زکریا، عاصم، احول، حضرت ابن سیرین ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ ﷺ نے خضاب لگایا ہے تو انہوں نے فرمایا آپ ﷺ خضاب کے درجے کو پہنچے ہی نہیں آپ ﷺ کی داڑھی مبارک میں صرف چند بال سفید تھے حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے پھر حضرت انس ؓ سے پوچھا کہ کیا حضرت ابوبکر ؓ خضاب لگاتے تھے تو انہوں نے فرمایا ہاں مہندی اور وسمہ کے ساتھ۔
Top