صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6077
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ يُکْرَهُ أَنْ يَنْتِفَ الرَّجُلُ الشَّعْرَةَ الْبَيْضَائَ مِنْ رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ قَالَ وَلَمْ يَخْتَضِبْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا کَانَ الْبَيَاضُ فِي عَنْفَقَتِهِ وَفِي الصُّدْغَيْنِ وَفِي الرَّأْسِ نَبْذٌ
رسول اللہ کے بڑھاپے کے بیان میں
نصر بن علی جہضمی ابی مثنی بن سعید قتادہ، حضرت انس بن مالک ؓ اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے سر اور داڑھی کے سفید بالوں کو اکھاڑے اور فرماتے کہ رسول اللہ ﷺ نے خضاب نہیں لگایا اور آپ ﷺ کی چھوٹی داڑھی جو کہ ہونٹوں کے نیچے ہوتی ہے اس میں کچھ سفید بال تھے اور کچھ کنپٹیوں اور کچھ سر میں سفید بال تھے۔
Top