صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6080
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ مِنْهُ بَيْضَائَ وَوَضَعَ زُهَيْرٌ بَعْضَ أَصَابِعِهِ عَلَی عَنْفَقَتِهِ قِيلَ لَهُ مِثْلُ مَنْ أَنْتَ يَوْمَئِذٍ فَقَالَ أَبْرِي النَّبْلَ وَأَرِيشُهَا
رسول اللہ کے بڑھاپے کے بیان میں
احمد بن یونس زہیر ابواسحاق یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ ابواسحاق، حضرت ابوجحفیہ ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ میں یہ سفیدی دیکھی اور زہیر نے اپنی انگلیاں اپنی ٹھوڑی کے بالوں پر رکھ کر بتایا حضرت ابوجحفیہ سے کہا گیا کہ اس دن تم کیسے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا میں تیر میں پیکان اور پر لگاتا تھا۔
Top