صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6083
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ سُئِلَ عَنْ شَيْبِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کَانَ إِذَا دَهَنَ رَأْسَهُ لَمْ يُرَ مِنْهُ شَيْئٌ وَإِذَا لَمْ يَدْهُنْ رُئِيَ مِنْهُ
رسول اللہ کے بڑھاپے کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابوداؤد سلیمان بن داؤد، شعبہ، سماک بن حرب، حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے نبی ﷺ کے بڑھاپے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب اپنے سر مبارک میں تیل لگاتے تو کچھ سفیدی دکھائی نہ دتیی اور جب تیل نہ لگاتے تو آپ ﷺ کے سر مبارک سے کچھ سفیدی دکھائی دیتی۔
Top