صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6137
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی عِيسَی ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلًا يَسْرِقُ فَقَالَ لَهُ عِيسَی سَرَقْتَ قَالَ کَلَّا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَقَالَ عِيسَی آمَنْتُ بِاللَّهِ وَکَذَّبْتُ نَفْسِي
حضرت عیسیٰ کے فضائل کے بیان میں
محمد بن رافع عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ چوری کر رہا ہے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے اس آدمی سے فرمایا تو چوری کرتا ہے؟ اس آدمی نے کہا ہرگز نہیں اور قسم ہے اس ذات کی کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا میں اللہ پر ایمان لایا اور میں نے اپنے نفس کو جھٹلایا۔
Top