صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6177
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ عَلَی جَيْشِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْکَ قَالَ عَائِشَةُ قُلْتُ مِنْ الرِّجَالِ قَالَ أَبُوهَا قُلْتُ ثُمَّ مَنْ قَالَ عُمَرُ فَعَدَّ رِجَالًا
خلیفہ اول بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے فضائل کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، خالد بن عبداللہ خالد بی عثمان عمرو بن عاص حضرت عمرو بن العاص ؓ خبر دیتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو ذات السلام کے لشکر کے ساتھ بھیجا تو جب میں واپس آیا اور میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سے سب سے زیادہ محبت آپ کو کس سے ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا عائشہ ؓ سے۔ میں نے عرض کیا مردوں میں سے کس سے؟ آپ ﷺ نے فرمایا عائشہ ؓ کے باپ (حضرت ابوبکر ؓ سے، میں نے عرض کیا پھر کس سے؟ آپ نے فرمایا حضرت عمر ؓ سے، پھر آپ نے بہت سے آدمیوں کا نام شمار کیا۔
Top