صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6179
حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا فَأَمَرَهَا أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ جِئْتُ فَلَمْ أَجِدْکَ قَالَ أَبِي کَأَنَّهَا تَعْنِي الْمَوْتَ قَالَ فَإِنْ لَمْ تَجِدِينِي فَأْتِي أَبَا بَکْرٍ
خلیفہ اول بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے فضائل کے بیان میں
عباد بن موسیٰ ابراہیم، بن سعد حضرت محمد بن جبیر بن مطعم ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ سے کسی چیز کا سوال کیا تو آپ نے اس عورت کو دوبارہ آنے کے لئے فرمایا: اس عورت نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر میں پھر آؤں اور آپ کو (موجود) نہ پاؤں؟ (یعنی آپ اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہوں تو؟ ) آپ نے فرمایا اگر تو مجھے نہ پائے تو (حضرت) ابوبکر ( ؓ کے پاس آجانا (اس حدیث سے حضرت ابوبکر ؓ کی خلافت بلا فصل واضح ہے)
Top