صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6181
حدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ کَيْسَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ ادْعِي لِي أَبَا بَکْرٍ أَبَاکِ وَأَخَاکِ حَتَّی أَکْتُبَ کِتَابًا فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَمَنَّی مُتَمَنٍّ وَيَقُولُ قَائِلٌ أَنَا أَوْلَی وَيَأْبَی اللَّهُ وَالْمُؤْمِنُونَ إِلَّا أَبَا بَکْرٍ
خلیفہ اول بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے فضائل کے بیان میں
عبیداللہ بن سعید یزید بن ہارون، ابراہیم، سعد صالح بن کیسان زہری، عروہ سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے مرض الوفات میں فرمایا کہ اپنے باپ حضرت ابوبکر ؓ اور اپنے بھائی کو بلاؤ تاکہ میں ایک ایسی کتاب لکھوا دوں کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی خلافت کی تمنا نہ کرنے لگ جائے اور کوئی کہنے والا یہ بھی نہ کہے کہ میں خلافت کا زیادہ حقدار ہوں اور اللہ اور مؤمنین (رضی اللہ عنھم) سوائے حضرت ابوبکر ؓ کی خلافت کے اور کسی کی خلافت سے انکار کرتے ہیں۔
Top