صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6243
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ نَدَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِکُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ
حضرت طلحہ اور حضرت زبیر ؓ کی فضلیت کے بیان میں
عمرو ناقد سفیان بن عیینہ، محمد بن منکدر حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ خندق کے دن لوگوں کو جہاد کی ترغیب فرمائی حضرت زبیر ؓ نے عرض کیا کہ میں حاضر ہوں آپ ﷺ نے پھر جہاد کی ترغیب فرمائی پھر حضرت زبیر ؓ ہی نے عرض کیا کہ میں حاضر ہوں آپ نے پھر ترغیب فرمائی تو پھر حضرت زبیر ؓ ہی نے عرض کیا کہ میں تیار ہوں پھر نبی ﷺ نے فرمایا ہر نبی کے کچھ خصوصی معاون ہوتے ہیں اور میرے خصوصی معاون زبیر ہے۔
Top