صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6266
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ لِابْنِ الزُّبَيْرِ أَتَذْکُرُ إِذْ تَلَقَّيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَنْتَ وَابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ نَعَمْ فَحَمَلَنَا وَتَرَکَکَ
حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ کے فضائل کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، اسماعیل بن علیہ حبیب ابن شہید حضرت عبداللہ بن ابی ملیکہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ نے حضرت ابن زیبیر ؓ سے فرمایا کیا آپ کو یاد ہے کہ جب میں نے اور آپ نے اور حضرت ابن عباس ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کی تھی انہوں نے فرمایا جی ہاں تو آپ ﷺ نے ہمیں سوار کرلیا تھا اور آپ کو چھوڑ دیا تھا۔
Top