صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6274
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشَّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ قَالَ نَعَمْ بَشَّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ
ام المومنین سیدہ خدیجہ ؓ کے فضائل کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابی محمد بن بشر حضرت اسماعیل سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ ﷺ نے حضرت خدیجہ ؓ کو جنت میں ایک گھر کی خوشخبری دی ہے انہوں نے فرمایا کہ جی ہاں آپ نے حضرت خدیجہ ؓ کو جنت میں ایک خول دار موتیوں کے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری دی ہے جس گھر میں نہ کسی قسم کا شور ہوگا اور نہ ہی کوئی تکلیف۔
Top