صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6277
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَی امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَی خَدِيجَةَ وَلَقَدْ هَلَکَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلَاثِ سِنِينَ لِمَا کُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْکُرُهَا وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ فِي الْجَنَّةِ وَإِنْ کَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ ثُمَّ يُهْدِيهَا إِلَی خَلَائِلِهَا
ام المومنین سیدہ خدیجہ ؓ کے فضائل کے بیان میں
ابوکریب محمد علاء، ابواسامہ، ہشام سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے کسی عورت پر اس قدر رشک نہیں کیا جس قدر کہ میں نے حضرت خدیجہ ؓ پر رشک کیا اور حضرت خدیجہ میری شادی سے تین سال پہلے وفات پاچکی تھیں کہ جب آپ ﷺ حضرت خدیجہ کا ذکر فرمایا کرتے تھے اور آپ ﷺ کو آپ کے پروردگار نے حکم فرمایا کہ حضرت خدیجہ ؓ کو جنت میں خولدار موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری دے دو اور جب بھی بکری ذبح کرتے تھے تو حضرت خدیجہ ؓ کی سہلیوں کو گوشت بھیجا کرتے تھے۔
Top