صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6287
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا کَانَتْ تَلْعَبُ بِالْبَنَاتِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ وَکَانَتْ تَأْتِينِي صَوَاحِبِي فَکُنَّ يَنْقَمِعْنَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ فَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَرِّبُهُنَّ إِلَيَّ
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے فضائل کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، عبدالعزیز بن محمد بن ہشام ابن عروہ حضرت صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس گڑیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھیں وہ فرماتی ہیں کہ میرے پاس میری سہیلیاں آیا کرتی تھیں تو جب وہ رسول اللہ کو دیکھتیں تو غائب ہوجاتیں تھیں حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ پھر رسول اللہ ﷺ نے ان کو میری طرف بھیج دیا کرتے تھے۔
Top