صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6289
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّاسَ کَانُوا يَتَحَرَّوْنَ بِهَدَايَاهُمْ يَوْمَ عَائِشَةَ يَبْتَغُونَ بِذَلِکَ مَرْضَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے فضائل کے بیان میں
ابوکریب، عبدہ، ہشام، سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ لوگ (یعنی صحابہ ؓ تحفے تحائف بھیجنے کے لئے میری باری کا انتظار کیا کرتے تھے (یعنی آپ ﷺ کی جس دن میرے ہاں باری ہوتی تھی اس دن صحابہ ؓ تحفے بھیجا کرتے تھے)۔ اور وہ اس سے رسول اللہ ﷺ کی خوشنودی چاہتے تھے۔
Top