صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6319
حَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلُ عَلَی أَحَدٍ مِنْ النِّسَائِ إِلَّا عَلَی أَزْوَاجِهِ إِلَّا أُمِّ سُلَيْمٍ فَإِنَّهُ کَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِکَ فَقَالَ إِنِّي أَرْحَمُهَا قُتِلَ أَخُوهَا مَعِي
حضرت انس بن مالک کی والدہ ام سلیم اور حضرت بلال ؓ کی فضائل کے بیان میں
حسن حلوانی عمرو بن عاصم، ہمام اسحاق بن عبداللہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنی ازواج مطہرات ؓ میں سے حضرت ام سلیم ؓ کے علاوہ کسی کے ہاں نہیں جایا کرتے تھے آپ ﷺ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا مجھے ان پر بڑا رحم آتا ہے ان کا بھائی میرے ساتھ مارا گیا۔
Top