صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6326
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا و قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ فَکُنَّا حِينًا وَمَا نُرَی ابْنَ مَسْعُودٍ وَأُمَّهُ إِلَّا مِنْ أَهْلِ بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ کَثْرَةِ دُخُولِهِمْ وَلُزُومِهِمْ لَهُ و
سیدنا عبداللہ بن مسعود اور ان کی والدہ محترمہ ؓ کے فضائل کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم حنظلی، محمد بن رافع ابن رافع اسحاق یحییٰ بن آدم بن ابی زائدہ ابواسحاق اسود بن بزید حضرت ابوموسی ؓ سے روایت ہے کہ میں اور میرا بھائی یمن سے آئے تھے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ اور ان کی والدہ کا کثرت کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے گھر آنے جانے اور ان کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ہم انہیں رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت ہی سے سمجھتے تھے۔
Top