صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6351
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّهُ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةٌ مِنْ سُنْدُسٍ وَکَانَ يَنْهَی عَنْ الْحَرِيرِ فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْهَا فَقَالَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنَّ مَنَادِيلَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْ هَذَا
سعد بن معاذ ؓ کے فضائل کے بیان میں
زہیر بن حرب، یونس بن محمد شیبان قتادہ حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو سندس ریشم کا ایک جبہ ہدیہ کیا گیا اور آپ ﷺ ریشم سے منع فرماتے تھے پس لوگوں نے (اس کی خوبصورتی پر) کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم! جس کے قبضہ قدرت میں محمد ﷺ کی جان ہے بیشک سعد بن معاذ کا رومال جنت میں اس سے بھی خوبصورت ہے۔
Top