صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6368
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ النَّضْرِ قَالَا حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ بْنُ عُمَرَ الْيَشْکُرِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي يَزِيدَ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی الْخَلَائَ فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوئًا فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ مَنْ وَضَعَ هَذَا فِي رِوَايَةِ زُهَيْرٍ قَالُوا وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَکْرٍ قُلْتُ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ
سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ کے فضائل کے بیان میں
زہیر بن حرب، ابوبکر بن نضر ہاشم بن قاسم ورقاء بن عمر بشکری عبیداللہ بن ابی یزید حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے تو میں نے آپ کے لئے پانی رکھا جب آپ ﷺ بیت الخلاء سے نکلے تو فرمایا یہ کس نے رکھا ہے صحابہ ؓ نے عرض کیا یا میں نے عرض کیا ابن عباس ؓ نے آپ ﷺ نے فرمایا اے اللہ اسے دین کی فقاہت و سمجھ عطا فرما۔
Top