صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6433
و حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاکٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا أَمَا إِنِّي لَمْ أَقُلْهَا وَلَکِنْ قَالَهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ
قبیلہ غفار واسلم کے لئے نبی ﷺ کی دعا کے بیان میں
حسین بن حریث، فضل بن موسی، خثیم بن عراک حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قبیلہ اسلم کو اللہ تعالیٰ نے بچا لیا اور قبیلہ غفار کی اللہ تعالیٰ نے مغفرت فرما دی اس میں یہ نہیں کہا بلکہ اللہ عزوجل نے اس طرح فرمایا ہے۔
Top