صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6434
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ خُفَافِ بْنِ إِيْمَائَ الْغِفَارِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةٍ اللَّهُمَّ الْعَنْ بَنِي لِحْيَانَ وَرِعْلًا وَذَکْوَانَ وَعُصَيَّةَ عَصَوْا اللَّهَ وَرَسُولَهُ غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ
قبیلہ غفار واسلم کے لئے نبی ﷺ کی دعا کے بیان میں
ابوطاہر ابن وہب، لیث، عمران بن ابی انس، حنظلہ بن علی، حضرت خفاف بن ایماء غفاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک نماز میں ارشاد فرمایا اے اللہ بنی لحیان، رعلا، زکوان اور عصیہ پر لعنت فرما انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے قبیلہ غفار کی مغفرت فرما دی ہے اور قبیلہ اسلام کو بچا لیا ہے۔
Top