صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6448
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَکْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَأَيْتُمْ إِنْ کَانَ جُهَيْنَةُ وَأَسْلَمُ وَغِفَارُ خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ وَبَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَطَفَانَ وَعَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا قَالَ فَإِنَّهُمْ خَيْرٌ وَفِي رِوَايَةِ أَبِي کُرَيْبٍ أَرَأَيْتُمْ إِنْ کَانَ جُهَيْنَةُ وَمُزَيْنَةُ وَأَسْلَمُ وَغِفَارُ
قبیلہ غفار، اسلم، جہنیہ، اشجع، مزنیہ، تمیم، دوس اور قبیلہ طئی کے فضائل کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب ابوبکر وکیع، سفیان، عبدالملک ابن عمیر عبدالرحمن بن ابی بکرہ ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر قبیلہ جہنیہ، اسلم، غفار، بنی تمیم اور بنی عبداللہ، بنی غطفان اور عامر بن صعصعہ سے بہتر ہوں اور آپ ﷺ نے اپنی آواز کو بلند فرمایا صحابہ ؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول پھر تو وہ لوگ ناکامی اور خسارے میں ہوں گے آپ ﷺ نے فرمایا بلا شبہ وہ ان سے بہتر ہیں۔
Top