صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6450
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَدِمَ الطُّفَيْلُ وَأَصْحَابُهُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ دَوْسًا قَدْ کَفَرَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا فَقِيلَ هَلَکَتْ دَوْسٌ فَقَالَ اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ
قبیلہ غفار، اسلم، جہنیہ، اشجع، مزنیہ، تمیم، دوس اور قبیلہ طئی کے فضائل کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مغیرہ بن عبدالرحمن ابوزناد اعرج ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت طفیل ؓ اور ان کے ساتھی آئے انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول دوس نے کفر کیا انکار کردیا ہے تو آپ ﷺ نے ان پر بد دعا فرمائی پھر کہا جانے لگا کہ اب وہ ہلاک ہوگئے اور آپ ﷺ نے فرمایا اے اللہ دوس کو ہدایت عطا فرما اور ان کو اسلام کی طرف لے۔
Top