صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6458
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ نِسَائُ قُرَيْشٍ خَيْرُ نِسَائٍ رَکِبْنَ الْإِبِلَ أَحْنَاهُ عَلَی طِفْلٍ وَأَرْعَاهُ عَلَی زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ قَالَ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَی إِثْرِ ذَلِکَ وَلَمْ تَرْکَبْ مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ بَعِيرًا قَطُّ
قریشی عورتوں کے فضائل کے بیان میں
حرملہ بن یحییٰ ابن وہب، یونس ابن شہاب سعید بن مسیب ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ قریشی عورتیں اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہترین ہیں اور بچوں پر سب سے زیادہ مہربان اور اپنے خاوندوں کے مال کی حفاظت کرنے والی ہیں اس روایت کے بیان کرنے کے بعد حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے تھے کہ حضرت مریم بنت عمران (علیہ السلام) اونٹ پر کبھی سوار نہیں ہوئیں۔
Top