صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6463
حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ قَالَ قِيلَ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ بَلَغَکَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا حِلْفَ فِي الْإِسْلَامِ فَقَالَ أَنَسٌ قَدْ حَالَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ فِي دَارِهِ
نبی ﷺ کا اپنے صحابہ کرام ؓ کے درمیان بھائی چارہ قائم کرانے کے بیان میں
ابوجعفر محمد بن صباح حفص بن غیاث حضرت عاصم بن احول ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک ؓ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسلام میں حلف نہیں ہے۔ تو حضرت انس ؓ نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے خود اپنے گھر میں قریش اور انصار کے درمیان حلف کروایا تھا۔
Top