صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6469
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِينَ يَلُونِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيئُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ لَمْ يَذْکُرْ هَنَّادٌ الْقَرْنَ فِي حَدِيثِهِ و قَالَ قُتَيْبَةُ ثُمَّ يَجِيئُ أَقْوَامٌ
صحابہ کرام ؓ، پھر تابعین اور تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم کے فضلیت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، ہناد بن سری ابوالاحوص منصور ابراہیم، بن یزید عبیدہ سلیمانی حضرت عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت کے بہترین لوگ اس زمانے کے ہوں گے جو مجھ سے متصل بعد میں آئیں گے پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے اور پھر وہ لوگ کے جو ان کے بعد آئیں گے پر ایک ایسی قوم آئے گی کہ جن کی گواہی قسم سے پہلے اور قسم گواہی سے پہلے ہوگی نہاد نے اپنی روایت میں قرن یعنی زمانے کا ذکر نہیں کیا قتیبہ نے " اقوام " کا لفظ کہا ہے۔
Top