صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6486
حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ تَبْلُغُ مِائَةَ سَنَةٍ فَقَالَ سَالِمٌ تَذَاکَرْنَا ذَلِکَ عِنْدَهُ إِنَّمَا هِيَ کُلُّ نَفْسٍ مَخْلُوقَةٍ يَوْمَئِذٍ
نبی ﷺ کے اس فرمان مبارک کے بیان میں کہ جو صحابہ ؓ اب موجود ہیں سو سال کے بعد ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا۔
اسحاق بن منصور ابو ولید ابوعوانہ، حصین سالم، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کوئی بھی انسان ایسا نہیں ہے کہ وہ سو سال تک کو پہنچ جائے حضرت سالم ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے اس چیز کا ذکر حضرت جابر ؓ کے سامنے کیا تو انہوں نے فرمایا اس سے مراد ہر وہ انسان ہے کہ جو اس دن پیدا ہوا۔
Top