صحیح مسلم - قربانی کا بیان - حدیث نمبر 5065
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ شَهِدْتُ الْأَضْحَی مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَضَی صَلَاتَهُ بِالنَّاسِ نَظَرَ إِلَی غَنَمٍ قَدْ ذُبِحَتْ فَقَالَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيَذْبَحْ شَاةً مَکَانَهَا وَمَنْ لَمْ يَکُنْ ذَبَحَ فَلْيَذْبَحْ عَلَی اسْمِ اللَّهِ
قربانی کے وقت کا بیان
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوالاحوص، سلام بن سلیم، اسود بن قیس، حضرت جندب بن سفیان ؓ فرماتے ہیں کہ میں قربانی والے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا تو جب آپ ﷺ لوگوں کو نماز عید پڑھا کر فارغ ہوئے تو آپ ﷺ نے بکریوں کو دیکھا کہ ذبح کردی گئی ہیں آپ ﷺ نے فرمایا جس نے نماز سے پہلے قربانی ذبح کرلی تو اسے چایئے کہ وہ اس کی جگہ دوسری بکری ذبح کرے اور جس نے ذبح نہیں کی تو وہ اب اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔
Top