صحیح مسلم - قربانی کا بیان - حدیث نمبر 5077
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ ذَبَحَ أَبُو بُرْدَةَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْدِلْهَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَيْسَ عِنْدِي إِلَّا جَذَعَةٌ قَالَ شُعْبَةُ وَأَظُنُّهُ قَالَ وَهِيَ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلْهَا مَکَانَهَا وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ
قربانی کے وقت کا بیان
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، سلمہ ابی جحیفہ، حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبردہ ؓ نے نماز سے پہلے قربانی ذبح کرلی تو نبی ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اس کے بدلہ میں دوسری قربانی کر حضرت ابوبردہ ؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میرے پاس ایک سال سے کم عمر کا بچہ ہے شعبہ راوی کہتے ہیں کہ میرے خیال میں کہ انہوں نے یہ بھی عرض کیا کہ وہ بچہ ایک سال سے زیادہ عمر والی بکری سے زیادہ بہتر ہے آپ ﷺ نے فرمایا اس کی جگہ اس کی قربانی کرلے لیکن تیرے بعد کسی کے لئے یہ قربانی جائز نہیں ہوگی۔
Top